اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات 2نومبر سے شروع ہوں گے

ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں 

Spread the love
 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023ء کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 2۔نومبر سے شروع ہوں گے جو 11دسمبر تک جاری رہیں گے۔ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے(کامن ویلتھ آف لرننگ)، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اور رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ متعلقہ طلباء و طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پرطلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں علاقائی سطح پر سینکڑوں امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ وائس چانسلرکی ہدایت پر امتحانات میں نقل کے رجحان کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، موبائیل انسپکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز دوران امتحانات، امتحانی مراکز کے دورے کریں گے جو طلبہ کے رول نمبر سلپس، شناختی کارڈز چیک کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button