کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی بہترین نصیحت

Spread the love

عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں اور وہ پوری دنیا میں اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص گلوکار پر نوٹ پھینکتا ہے جس پر عاطف اسلم کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

گلوکار نے اس موقع پر غصہ کرنے کے بجائے مداح سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لے اور اسے کسی اچھی جگہ پر ڈونیٹ کردے۔

عاطف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے‘۔

سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب گلوکار کے اس عمل کو پسند کررہے ہیں کہ انہوں نے مداح کو ڈانٹنے کے بجائے بہت اچھی نصیحت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button