ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کے حوالے سے اجلاس

Spread the love

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد فواد، ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ڈویژن جاوید خلجی، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیزیشن آفیسر فضل غفور نے این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر جاوید خلجی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 14 ستمبر 2023 کو ایپکس کمیٹی میٹنگ میں ملاکنڈ ڈویژن میں این۔سی۔پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کی طرف سے این۔سی۔ پی گاڑیوں پر ٹیکس نافذ کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئی۔ انہوں کہا کہ این۔سی۔پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کا مقصد عوام ، تاجروں کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ ہیں۔ این ۔ سی ۔ پی گاڑیوں کے پروفائیلنگ سے چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام ہوگا۔ این۔ سی۔ پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کے بعد نہ صرف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے جرائیم کی تفتیش میں آسانی ہوگی بلکہ حکومت کو ہر ضلعی میں سڑکوں کی تعمیر، پیٹرول کی سپلائی ، ماحول کے حوالے سے پالیسی میں آسانی ہوگی۔ رجسٹریشن بالکل مفت ہیں اور بیان حلفی میں صرف گاڑی کے مالکان سے یہ حلف لیا جاتا ہے کہ یہ گاڑی ان کی ملکیت ہیں اور چوری شدہ نہیں ہیں۔ حکومت نے این۔ سی ۔ پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کے لئے 31 دسمبر 2023 کا ٹایم دیا ہیں لہذا تمام عوام الناس مقررہ تاریخ کے اندر اپنے این ۔ سی ۔ پی گاڑیوں کی رجسٹریشن ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے کریں۔ حکومت نے صرف گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے احکامات دیئے ہیں حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں این ۔ سی ۔ پی گاڑیوں پر ٹیکس کے نفاذ اور گاڑیوں کے پکڑ دھکڑ کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیئے ہیں۔ اب تک ملاکنڈ ڈویژن میں 1240 این۔ سی ۔ پی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید خلجی نے کہا کہ این ۔ سی ۔ پی گاڑیوں کے حوالے سے ہر ایک محکمہ کا اپنا رول ہیں ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ کا کام این۔ سی ۔ پی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہیں جبکہ پولیس کا کام عوام کی تحفظ ہیں۔ 2013 یا اس سے پہلے جتنے بھی این ۔ سی ۔ پی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہیں ابھی تک اس پر ٹیکس نافذ نہیں ہوا رجسٹریشن کا مقصد غیر قانونی کاروبار ، تاجر اور عوام کا تحفظ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد نے کہا کہ این ۔ سی ۔ پی گاڑیوں کے حوالے سے افواہوں پر یقین نہ کریں۔ حکومت کی طرفے سے ٹیکس یا گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی کوئی احکامات جاری نہیں ہوئی۔ آپ لوگوں کی خدشات دور کرنے کے اس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی مفادات پہلی اور اولین ترجیح ہیں۔ بارگینگ مالکان ان گاڑیوں کی خرید فروخت یقنی بنائے جن کی رجسٹریشن ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ سے ہوئی۔ خان عالم ، صدر اور باچا حسین جنرل سیکرٹری بارگین ایسوسیشن دیر پائین نے ڈاریکٹر ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کا ان کے خدشات دور کرنے اور ان کے مطالبات اعلی احکام تک پہنچانے پر شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button