افغان مہاجرین کے مسائل و مشکلات کی نشاندہی، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کے حوالے سے ایک مشاورتی تقریب

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش)پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل و مشکلات کی نشاندہی، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ، دستیاب سہولیات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے گزشتہ روز ایک مشاورتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا اہتمام پاکستان اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارے(آئی او ایم) مالی تعاون سے معاشرے کے پسمادہ طبقات بشمول افغان مہاجرین،خواتین، سٹریٹ چلڈرن اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پریزنرز ایڈ(شارپ)نے کیا تھا، یو این ایچ سی آر دیر لوئر کے اے ڈی ہمایون خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عبدالولی خان، ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیزجمیل انور عباسی، مینجر اوریک ڈاکٹر محمد زاہد خان، کنٹرلر ملاکنڈ تعلیمی بورڈ محمد نسیم خان سمیت سرکاری اداروں کے حکام، وکلاء صحافیوں،افغان مہاجرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی، شارپ تیمرگرہ آفس کی منیجر فرحت بی بی نے اپنی تنظیم”شارپ“کا تعارف اور جاری سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تقریب کے شرکاء کی شرکت کا خیر مقدم کیا جبکہ شرکائے تقریب نے شارپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو درپیش مسائل اور مشکلات کا خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ پی او ایم اور اے سی سی کارڈز کے تحت یہاں مقیم افغان مہاجرین کو ان کے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button