فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر دیر ٹیم نےکی خوراک سے متعلق کاروباروں کی فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن

Spread the love

ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد صاحب کی خصوصی ھدایت پر خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر دیر ٹیم نے آج خال بازار میں خوراک سے متعلق کاروباروں کی فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی۔

ہوٹلز، کریانہ شاپس، قصاب شاپس، ملک شاپس اور بیکریز کی انسپکشن اور فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی دوران انسپیکشن ایک ہوٹل سے ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد ہونے پر جرمانہ عائد جبکہ ایک ہول سیل ڈیلر سے بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ مصالحہ جات مشروبات بسکٹس اور ملک پیک برآمد ہونے پر تمام مال ضبط اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ نمک میں آئیوڈین کی مقدار کو چیک کیا گیا تمام سیمپلز میں مقررہ مقدار میں آئیوڈین پایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button