ضلع دیر پائین کے سرکاری ملازمین نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے 6نومبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر احتجاجی دھرنا کا اعلان کردیا

Spread the love

لوئیر دیر) ضلع دیر پائین کے سرکاری ملازمین پنشن اصلاحات اور تنخواہوں سے کٹوتی کے خلاف سڑکوں پر نکل آگئے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے 6نومبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر احتجاجی دھرنا کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہید چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پشاور چترال شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند رکھا،اس موقع پر سرکاری دفاتر مکمل ہڑتال اور اساتذہ نے کلاسوں سے مکمل بائیکاٹ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی،احتجاجی مظاہرے سے اپیکا کے صوبائی چیر مین محمد سلیم،اگیگا کے چیرمین اخون زادہ عبید اللہ اپٹاکے ضلعی صدر قاضی حبیب اللہ،اگیگا کے جنرل سیکرٹری مسلم خان،تنظیم اساتذہ کے ضیاء الدین اتحاد اساتذہ کے ہارون رشید،اپیکا کے ضلعی صدر صحت جان،ملگری استاذان کے وزیر محمد ینگ ٹیچر ز کے صوبائی صدر عطاء الرحمن ایس اے او کے پرنسپل صلاھ الدین،افتاب عالم خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سرکاری سکولوں کی نجکاری کرکے سرکاری ملازمین کی معاشی استحصال کررہی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں انھوں نے کہاکہ حکومت اپنے لیے مراعات میں ائے روز تو اضافہ کرتے ہیں لیکن دوسری جانب سرکاری ملازمین کی پنشن اصلاحات کے نام پر ختم کرنے اور تنخواہوں سے کٹوتی کر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور فوری طورپر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے بصورت دیگر سرکاری ملازمین اسلام اباد کا رخ کریں گے انھوں نے کہا کہ ائین پاکستان نے سرکاری ملازمین کو پنشن کا حق دیا ہے،نگران حکومت کو پنشن خاتمے کا اختیار حاصل نہیں پنشن خاتمہ پنشن خاتمہ سرکاری ملازمین کے ساتھ معاشی قتل کے مترادف ہے فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں،اگیگا کے مشران نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور قومی اداروں کو پر ائیویٹزیشن پر تلے ہوئے ہیں لیکن اس منظم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انھوں نے خبر دار کیا کہ اگر حکومت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیا تو 6نومبر کو وزیر اعلیٰ پشاور کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button