سرکاری سطح پر اے ڈی آر کی فعالیتوں پر خصوصی توجہ

Spread the love

صوبائی حکومت اے ڈی ار ( الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی) کی فعالیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جسکو معاشرے میں تنازعات کے شفاف حل کیلئے مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔ کیونکہ اے ڈی ار کمیٹی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ جس سے عوام کی فوری اور سستے انصاف کا دیرینہ مطالبہ یقینی طور پر پورا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے اج اپنے دفتر میں ملک فاروق خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں اے ڈی آر کمیٹی کے وفد کیساتھ ملاقات میں کمیٹی کی انتظامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملک فاروق خان نے کمشنر بنوں کو الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں تنازعات کے حل کیلئے جاری کوششوں پر تفصیلی آگاہ کیا۔ جس میں مجموعی طور پر سولہ تنازعات حل کیلئے زیر غور ہیں۔ جبکہ دو تنازعات کو انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق دونوں فریقوں کی باہمی رضامندی سےحل کیا گیا ہے ۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے اے ڈی ار کیلئے انکی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اے ڈی آر سے مستفید کرنے کیلئے اپنا مخلصانہ کردار ادا کریں تاکہ اے ڈی آر کے ذریعے عوامی تنازعات جلد اور فوری انصاف کے تقاضوں کے مطابق شفاف انداز میں حل کئے جا۔سکیں. اس عمل کے نتیجے میں عوام الناس کو بھرپور ریلیف ملے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button