
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈا پور عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنردیر پائین جناب محمدعارف خان کے ھدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین جناب بشیر خان کے زیر صدارت میٹنگ منعقد ھوا۔
میٹینگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مردانہ و زنانہ کے نمائندگان اور خصوصی افراد درخواست گزاروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان نے کہا کہ دیر پائین میں خصوصی افراد کو قانون کے مطابق ان کا جائز اور قانونی حقوق دیا جائے گا۔اور ہر ممکن تعاون کریگا۔اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان نے متعلقہ محکموں کو ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ قانون میں خصوصی افراد کو جو حقوق دیے گئے ہیں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے معذور افراد کو تمام سرکاری ملازمتوں میں مقررہ کوٹہ دیا جائے۔ تاکہ وہ بھی معاشرے کا ایک کار آمد شہری بن سکیں اور معاشرہ ان کو بوجھ نہ سمجھے بلکہ وہ بھی معاشرے میں ایک باعزت زندگی بسر کرسکیں۔