
سوات(بیورورپورٹ) امریکی قونصلیٹ پشاور کی پریس اینڈ میڈیا کوارڈی نیٹر شاہ بانو درانی نے شعبہ صحافت وابلاغ عامہ یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں "پبلک ڈپلومیسی میں امریکی قونصلیٹ کےمیڈیا سیکشن کے کردار” پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے شعبہ صحافت کے طلبہ کیلئے مختلف قومی و عالمی اداروں میں ملازمت کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی جبکہ تعلیم کے شعبے میں مختلف سکالرشپس کے بارے میں طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس موقع پرشعبہ صحافت وابلاغ عامہ کے انچارج ڈاکٹر جمال الدین نے پالیسی امور کی کوریج سے متعلق میڈیا کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ نشست میں امریکن سپس اینڈ یوتھ پروگرامز کے مینجر ذیشان خان، اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر حیات، شعبہ صحافت کی فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔