
سوات()سوات کے علاقے گل کدہ میں جائیداد کےتنازع پر ملک احمد خان سیکیورٹی گارڈ سمیت قتل کردیا گیا جبکہ دوسراگارڈ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ مقتول کے قتل کی دعویداری سوتیلے باپ،سوتیلے بھائی اور چچا پر کردی گئی ہے ۔ ایک ملزم کو گرفتا رکرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف طارق خان کے مطابق اافسوسناک واقعہ رات گئے نواحی علاقے گل کدہ میں پیش آیا ۔ جہاں پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ملک احمد خان ولد ہمایون خان (مرحوم) اور اس کے سیکیورٹی گارڈ نوشیروان ولدوارث سکنہ گجربنڑمٹہ کوقتل کردیا جبکہ دوسرا سیکیورٹی گارڈسجادعلی ولدرحمت علی سکنہ گوکند بونیر فائرنگ کی زدمیں آکر زخمی ہوگیا۔ مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے سیدواسپتال منتقل کردیاگیا ۔مقتول ملک احمد خان کی اہلیہ مسماۃ (ث)نے قتل کی دعویداری مقتول کے سوتیلے باپ امیر محمد ،سوتیلے بھائی حنین اورچچا ارشد پر کردی ہے ۔ جس پر سیدوشریف پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم امیر محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق وجہ قتل جائیداد کا تنازع بتایا جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔