سوات: تحریک مظلومان کا 24 نومبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
تحریک مظلومان سوات کا کبل میں گرینڈ جرگہ ہوا۔صوبائی اسمبلی کے سامنے 24 نومبر کو دھرنے کا اعلان کردیا۔ 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔گزشتہ روز کبل میں تحریک مظلومان ملاکنڈڈویژن کے سوات کی سطح پر ایک گرینڈ جرگہ ہوا جس میں تحریک مظلومان سوات کے مشران جہانگیر خان،ماسٹر صاحب،اقبال احمد،شاہ بہادر،حمید اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی جرگہ مشران نے گرینڈ جرگہ سے خطاب کیا اور کہا کہ 1980 سے 1986 تک ضلع سوات و دیگر اضلاع میں ناقص بندوبست کے دوران غریب اور پہاڑی علاقوں کے ناخواندہ دیہاتیوں کے ناخواندگی سے فائدہ اٹھاکر ان کی زرعی اور زیر کاشت زمینوں کو اراضیات محکمہ فارسٹ کے کھاتے میں درج کئے گئے تھے اس بات کا پتہ متاثرین کو 2014.15 کے ڈیمارکیشن سے ہوا کہ ان کی ذاتی زمینیں محکمہ فارسٹ کے کھاتے میں درج کئے جاچکے ہیں ان لاکھوں ایکڑ اراضی میں مساجد،مدارس،کافی پرانے مکانات اور قبرستان موجود ہیں مقررین نے مذید کہا کہ ان کی سالوں سال سے جاری جدوجہد کے بعد سوات،بونیر،اور ضلع شانگلہ کے متاثرین نے قانونی راستہ اختیار کرکے جدوجہد کی تو 20 مئی 2017 کو خیبرپختونخواہ اسمبلی سے توجہ دلاؤ نوٹس نمبر 941 کے ذریعے اپنے مالکانہ حقوق کا مطالبہ متفقہ طور منظور کرایا گیا جو خیبرپختونخواہ اسمبلی نے لیٹر نمبر دیکر متعلقہ محکموں کو بھجوایا گیا تھا جو تاحال عمل درآمد کا شکار ہے مقررین نے مذید کہا کہ اس معاملے پر متعدد بار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر سے بھی کئی بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم معاملات جوں کہ تو ہے انہوں نے مذید کہا کہ اب اس معاملے میں نیب نے دخل اندازی شروع کی ہے جو انتہائی سنگین معاملہ ہے اور صورتحال کسی بھی وقت تصادم کے طرف جاسکتی ہے جو یقیناً خون خرابے میں تبدیل ہوگا جرگے نے متفقہ طور فیصلہ کیا کہ وہ 24 نومبر 2024 کو باقاعدہ طور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے اور مطالبات کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے اس موقع پر 5 رکنی کمیٹی بھی بنائی تاکہ وہ سوات کے تمام ممبران اسمبلی سے احتجاجی دھرنے سے قبل ملاقاتیں طے کریں اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی سونپ دی گئی کہ وہ سوات سمیت دیگر اضلاع کے تحریک مظلومان کے تمام ساتھیوں اور کارکنان کو بروقت تیاریوں سے آگاہ کریں تاکہ دھرنے میں تمام مشران اور تحریک کے کارکنان شریک ہوں اور مطالبات کے منظوری تک اسمبلی کے سامنے دھرنے میں ڈٹے رہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button