پختون وسائل پر اختیار کے لیے یوسف زئی قومی جرگہ کا عزم

Spread the love

لوئیر دیر) یوسف زئی قومی جرگہ نے کہا ہے پختونخوا کے وسائل پر پختونوں کا حق چاہتے ہیں ایک سازش کے تحت پشتونوں پر عالمی ایجنڈا کے تحت جنگ مسلط کیا گیا اور پختون بیلٹ کو میدان جنگ بنا یا گیا جس میں لاکھوں لوگ نقل مکانی اور ائی ڈی پیز بننے پر مجبو رہوگئے پختون مزید یہ ظلم اور نا انصافی برداشت نہیں کرے گی اور پختونوں کی حقوق کی ہر قیمت پر تحفظ کرینگے پختونوں کے وسائل پر پختونوں کو اختیار دلاینگے پختونوں کا مزید استحصال برداشت نہیں کرینگے تمام پختونوں کو ایک پیلٹ فارم پر متحد کیا جا ئیگا اور اپنے حقوق کے لئے مشترکہ آواز اٹھاینگے یوسف زئی قبیلہ دیگر قبیلہ جات کو ساتھ لیکر ان کے ساتھ بھائی چارے کا فضا قائم کرینگے ان خیالات کا اظہار یوسف زئی عالمی جرگہ کے نومنتخب صدر ملک جہان عالم یوسف زئی، سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان، مل سابق ایم پی اے ملک بہرام خان، ملک دلاور خان، ملک عبد اللہ خان، احمد علی خان صوابی، رحمت شاہ سائل، حمید اللہ خان۔ میر افضل خان، ملک برکت خان، ملک ابراھیم خان، ودیگر نے تیمرگرہ میں یوسف زئی عالمی جرگہ کے نو منتخب صدر ملک جہان عالم خان یوسف کے اعزاز میں منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے ملک جہان عالم یوسف زئی کو یوسف زئی عالمی جرگہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا انشاء اللہ وہ اس پر پورا اترینگے اور یوسف زئی قبیلہ کے لوگوں کو مایوس نہیں کرینگے مقررین نے کہا یوسف زئی قبیلہ اپنے اکا برین ملک احمد خان بابا اوردیگر اکا برین کا تاریخ تازہ کرینگے جنہوں نے مغل اور انگریزوں کو شکست دی یوسف زئی قبیلہ ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے اور ان کا تاریخ بہادر ی سے بھرا پڑاہے انھوں نے کہا کہ ہم قوم پرست ضرور ہے لیکن مقررین نے کہا کہ یوسف زئی قبیلہ اپنے بچوں کو تعلیم سے اراستہ کرے کیونکہ تعلیم کے زریعے ہی دنیا کا مقا بلہ ممکن ہے انھوں نے کہا کہ یوسف زئی قبیلہ کی ویلج کونسل اور یونین کونسل اور اضلاع کی سطح پر تنظیم سازی کی جائیگی اور اس کے بعد انتخا بات کرینگے یوسف زئی قومی جرگہ میں سوات،ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، صوابی، اپر دیر اور لوئر دیر کے قبیلہ یوسف زئی کے افراد نے ہزا روں کی تعداد میں شرکت کی اس سے قبل یوسف زئی عالمی قومی جرگہ کے صدر ملک جہان عالم یوسف زئی کو چکدرہ سے تیمرگرہ کو گاڑیوں کی ایک بڑے جلوس میں لا یا گیا اور ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button