تیمرگرہ کے اقلیتی رہنما کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری اور قتل عام کی مذمت

Spread the love

لوئیر دیر)تیمرگرہ کے اقلیتی رہنما اور تحصیل کونسلرسد یش کمار نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری اور قتل عام کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اپنے ایک بیان میں انھوں نے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینیوں پر فاسفورس بم برسائے جا رہے ہیں بچے، خواتین سمیت لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن اقوام متحدہ، او ائی سی اور نام نہاد انسانی حقوق کے عا لمبرداروں نے خاموشی اختیار کی ہے جوکہ ظلم اور نا انصافی ہے انھوں نے فلسطین میں ہزاروں افراد کو شہید کرنے، ان کے مکانات کو ملیامیٹ کرنے کو ظلم اور بربریت قرار دیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فلسطین میں جنگ بندی کے لئے کردار ادا کریں اور تما شائی نہ بنے انھوں نے کہا کہ اقلیتی برادری فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button