مون سون بارشوں سے بچاؤ کیلئے کمشنر ملاکنڈ کے زیر صدارت پیشگی اقدامات کا اجلاس

Spread the love

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں جن علاقوں میں فلیش فلڈز کا خطرہ موجود ہے وہاں ضروری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو مون سون بارشوں کے دوران بھاری مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں، آندھی اور سیلاب کے نتیجے میں نقصانات سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات بروقت مکمل کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائیٹس) اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر خود نگرانی کریں۔

ضلعی انتظامیہ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر اقدامات اٹھائیں اور سیاحوں کو پیشگی موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔

ضلعی انتظامیہ دریاؤں اور نالوں کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے فنڈز کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ضلعی انتظامیہ کوپہلے سے اشیائے خوردونوش، پیٹرول اور ادویات کا وافر ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران اپنے ڈیوٹی اسٹیشن میں موجود رہیں اور صورتحال پر نظر رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button