زیارت تالاش: جرگے کی کوششوں سے دو خاندانوں کے مابین تنازیہ حل

Spread the love

زیارت تالاش میں جرگے کی کوششوں سے دو خاندانوں کے مابین تنازیہ حل ہو گیا ،فریقین اپس میں بغلگیر ائندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد۔اس حوالے سے سابق تحصیل کونسل ممبر منظور احمد خان اور امجد خان کی خاندانوں کے درمیان جاری تنازعے میں فریق اول منظور احمد خان دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے مقامی مشران و عمائدین کی کوششوں سےگزشتہ روز منظور احمد خان کے خاندان نے فریقی مخالف کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے گرینڈ مصالحتی جرگہ زیر صدارت سینٹر احمد حسن خان زیارت تالاش میں منعقد ہوا جس مشران، عمائدین اور علماء کرام کی کثیر تعداد شریک ہوئی اپنے خطاب میں تحصیل چیئرمین مفتی عرفان الدین ،تالاش دشخیل قومی اصلاحی جرگے کے صدر ملک محمد ابراہیم خان یوسف زئی،سماجی مشر ملک تاج محمد خان ،قاضی روح اللہ،اور سابق ممبر تحصیل کونسل منظور احمد خان کا کہنا تھا کے تنازعات کے حل میں مقامی جرگوں کا کردار مسلمہ ہے حکومتی سطحوں پر جرگو ں کے فیصلوں کو اہمیّت دینا وقت کا اہم تقاضا ہے،موجودہ عدالتی نظام لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں ناکام ہو چکا ہے جرگوں کے ذریعے فیصلے نہیں بلکہ راضی نامے کیے جاتے ہیں جو پائیدار بھی ہوتے ہیں اور فریقین کے لیے قابل قبول بھی۔مفتی عرفان الدین نے مشران پر زور دیا کہ وہ اپنی بچوں کے سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ جدید میڈیا کا مثبت استعمال یقینی بنائیں اور جدید میڈیا کا غلط استعمال انہیں بے راہ روی کی جانب نہ لے جائے۔اس موقع پر سینیٹر احمد حسن خان کی موجودگی میں دونوں فریقین نے بغلگیر ہو کر ائندہ کے لیے بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button