سوات: سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دینگے , ارشد حسین

Spread the love

سوات(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)سوات کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 7 سوات سے نامزدامیدوار اور پاکستان تحریک انصاف سوات کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سکرٹری ویلفيئر ونگ ارشد حسین نے کامیابی کی صورت میں عمران خان اور پی ٹی آئی کیساتھ وفاداری کا اعلان کر دیا۔

سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفے میں دینگے۔

مشکل حالات میں عمران خان اور پارٹی کا ساتھ چھوڑ نہیں سکتے ۔

یہ اعلان انہوں نے سوات میں جلسہ سے الیکشن کمپین کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ ورکرز کنونشن اور ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ایڈیشنل جنرل سکرٹری ویلفيئر ونگ ارشد حسین نے کہا

کہ 8 فروری کا دن پی کے 7 سوات میں انتخابی نشان ریکٹ کے کامیابی کا دن ثابت ہوگا

اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر یہی سیٹ عمران خان کو تحفے میں دینگے

کیونکہ آج پوری دنیا میں عمران خان جیسا لیڈرکوئی نہیں ہے جس نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین لاکھ کوشش کر لیں لیکن عبرتناک شکست ان کا مقدر بنے گی ۔

اس موقع پر مقررین اور ہزاروں کی تعداد میں موجود شرکاء نے ارشد حسین کے حمایت کا اعلان کیا اور انہیں ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button