
لوئیر دیر
اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل و نیشنل ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود نے الخدمت ہسپتال تیمرگرہ زوال بابا کا دورہ کیا،ان کے ساتھ سلطان زیب جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین حنیف اللہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تالاش اور محمد علی غوری سیکرٹری اطلاعات الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین بھی موجود تھے۔مجیداللہ خان ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال تیمرگرہ نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیل بریفنگ دی، بعد میں تعمیراتی کام کا وزٹ کیا۔مختلف یونٹس، فارمیسی، آئی یو نٹ، کا تفصیلی جائزہ لیا۔