تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری کے بارے میں پریشان

Spread the love

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس ہفتے iOS 17.1.1 کا تازہ ترین ورژن متعارف کرایا جس میں آئی فون صارفین کو درپیش مسائل کے حل سمیت کئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

اپ ڈیٹ کے بعد بہت سے صارفین نے iOS کے نئے ورژن کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو ختم کر رہی ہے۔

ایپل نے اس ہفتے ورژن 17.1.1 جاری کیا تاکہ کچھ گاڑیوں میں وائرلیس چارجنگ کا استعمال کرتے وقت آئی فون 15 کے ساتھ ایک مسئلہ حل کیا جا سکے۔

ایپل نے کہا کہ کچھ گاڑیوں میں، آئی فون 15 ماڈل وائرلیس چارجنگ کے بعد ایپل پے اور دیگر این ایف سی فیچرز استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔

اس نئی اپ ڈیٹ میں ویدر لاک اسکرین ویجیٹ کا مسئلہ بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ سے جہاں آئی فون صارفین کے بہت سے مسائل حل ہو گئے ہیں وہیں اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کی بیٹری ختم ہونے کی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button