
بٹ خیلہ(طاہرخان عزی خیل نمائندہ خصوصی) متحدہ ایمپائزر ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تالابند ہڑتال کرکے ٹی ایم اے افس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا
ملازمین نے دھکمی دی کہ اگر 17تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو مونسپل سروس بھی بند کردینگے
ملازمین کا نئی نگران وزیر اعلی کےپی کے اور ڈی سی ملاکنڈ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق متحدہ ایمپائزر یونین ٹی ایم اے کے ملازمین کے چار مہنیوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تالا بند ہڑتال کی اور دفتری اموار سے مکمل طور بائیکاٹ کرکے ٹی ایم اے افس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ا س موقع پر متحدہ ایمپائزز یونین ٹی ایم اے کے صدرانور خان جنرل سیکرٹری محمد غفار فنانس سیکرٹری علی رحمان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے غریب ملازمین گزشتہ چار مہنوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے محروم ہیں جس کی وجہ ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں انہوں نے مذید کہا کہ اگر 17تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈ جاری نہیں کیاگیا تو احتجاجا میونسپل سروس بند کرکے بٹ خیلہ بازار کی صفائی سے بھی بائیکاٹ کرینگے انہوں نے ملاکنڈ کے سیاسی پارٹیوں کے مشران سے مطالبہ کیا ٹی ایم اے کے غریب ملازمین کے تنخواہوں کے حصول کےلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غریب ملازمین کودرپیش مشکلات کا خاتمہ مکمن ہوسکے۔