
آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر پہنچنے پر منیجر ڈائیگناسٹک سنٹر ارشاد احمد اور دیگر سٹاف نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا استقبال کیا اور ادارے میں مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اپنے دورے کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی۔پی ڈی۔پی۔او لوئر اکرام اللہ خان نے کہا چترال میں آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر کے قیام سے چترال کے عوام کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات دستیاب ہوئی ہے۔
چترالی عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین سروسز مہیا کرنے پر آغا خان ہیلتھ سروس کے انتظامیہ کی خدمات قابل تحسین ہے ۔