
بونیر( اے ار عابد سے)
اسلامی جمعیت طلبہ نے ضلعی ناظم فرحت اللہ کی قیادت میں ایم ڈی کیٹ و دیگر فیسوں میں اضافے کے خلاف بونیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور خبردار کیا کہ طلبہ سڑکوں پر نکل ائے تو عیاش حکمرانوں کو ہیلی سے بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیمی فیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نے طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند نہ کرو۔ھم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ طلبہ پر ظلم بند کرو ۔ناظم صاحب اشارہ کرو پھر تماشہ کرو کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ہیں۔
ائی جے ٹی کے ضلعی ناظم فرحت اللہ نے اپنے خطاب میں حکمرانوں کو واضح پیعام دیا ہے کہ ہوش کے ناخن لے اور طلبہ کیلئے تعلیمی اداروں میں فیس کم کریں اور تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ سٹاف فرنیچر بجلی پانی کینٹین اور ٹرانسپورٹ کے سہولیات فراہم کریں بصورت دیگر پاکستان بھر کے طلبہ اپنے حقوق کے لئے اکٹھا ہونگے اور بنگلہ دیش سری لنکا اور افعانستان کی طرز پر انقلاب برپا کریں گے اور پھر عیاش حکمرانوں کو شیخ حسینہ واجد کی طرح ہیلی کاپٹر سے بھاگنے بھی نہیں دیں گے۔
ناظم ائی جے ٹی فرحت اللہ نے واضح پیعام دیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ فیس میں مذید دو ھزار اضافے کو ہر گز قبول نہیں کرتے ہیں بلکہ حکومت کو طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی اور انقلاب کی طرف رجحان کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ اور دیگر تعلیمی اداروں میں داخلہ اور رہائش کو انتہائی سستا کرنا چاہئے بصورت دیگر طلبہ سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت ان کو کنٹرول نہیں کرسکے گی اور ملک بنگلہ دیش بن جائے گا۔