سلمان خان کی ‘ٹائیگر 3’ دوسرے دن 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی

Spread the love

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ‘ٹائیگر 3’ ریلیز کے دوسرے ہی دن 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔

فلم نے دوسرے دن کے اختتام تک 59 کروڑ روپے جمع کیے اور پہلے دن اس کا کل کلیکشن 104 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

‘ٹائیگر 3’ میں جہاں سلمان خان جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں، جب کہ عمران ہاشمی نے فلم میں ولن کا کردار ادا کیا۔

ایکشن تھرلر ٹائیگر 3 میں نہ صرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی ہیں، جن دونوں کو فلم میں کامیو کے لیے شامل کیا گیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے پہلے ‘ایک تھا ٹائیگر’ 2012 میں اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ 2017 میں آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button