پشاور: مشیر برائے سیاحت، ثقافت نے تمام مراعات ختم کرنے اور گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کر دی

Spread the love

پشاور ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے محکمہ کے سابق سیکرٹریوں، اتھارٹیز سربراہان اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو بعد از تبادلہ مہیا کردہ تمام مراعات ختم کرنے اور گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

پشاور ۔ مشیر سیاحت نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ محکمہ کے اعلی سطح اجلاس میں اس بارے شکایات کا سخت نوٹس لیا

پشاور ۔ بعض حکام تبادلہ کے بعد بھی محکمہ سیاحت کے وسائل پر قابض ہیں جو افسوسناک بات ہے۔ زاہد چن زیب

پشاور ۔ محکمہ سیاحت و ثقافت میں سابق حکام کے پاس موجود محکمہ کی گاڑیاں، عملہ، لیپ ٹاپ اور دیگر سازو سامان فوری طور پر واپس منگوایا جائے۔ زاہد چن زیب کی ہدایت

پشاور ۔ ایسے غلط رجحان کی سختی سے حوصلہ شکنی ناگزیر ہے۔ مشیر سیاحت

پشاور ۔ یہ غریب عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں پر سفید ہاتھی پلنے کے مترادف ہے۔ زاہد چن زیب

پشاور ۔ ہماری حکومت فضول اخراجات کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ مشیر سیاحت

پشاور ۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے سابق وزرائے اعلیٰ سے سیکورٹی اور دیگر مراعات واپس لیکر پہلے دن ہی عملی مثال قائم کر دی۔ زاہد چن زیب

پشاور ۔ مراعات کے اصل حقدار بااثر وی آئی پی لوگ نہیں بلکہ صوبہ کے غریب عوام ہیں۔ مشیر سیاحت

پشاور ۔ سابق سیکرٹریز کی گاڑیوں کو مہیا کئے جانیوالے فیول اور دیگر اخراجات بھی فوری روکنے کی ہدایت

پشاور ۔ محکمہ کے وسائل استعمال کرنے پر صرف ان اہلکاروں کا حق ہے جو اس محکمہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مشیر سیاحت

پشاور ۔ محکمہ سیاحت میں سزا و جزا پالیسی پر عمل ہوگا۔ زاہد چن زیب

پشاور ۔ ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی ہر طرح حوصلہ افزائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ مشیر سیاحت

پشاور ۔ حکام کی مشیر سیاحت کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد اور ترقیاتی سکیموں کی جلد از جلد تکمیل کی یقین دہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button