
سوات(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر سیفران و امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غنڈی گردی ہر اتر آئے ہیں اور انقلاب کی باتیں کرنا فیڈریشن سے کھلی بغاوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روزسنگوٹہ سوات میں اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کے عہدیداروں اورکارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ،ضلعی صدر قیموس خان اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیام انجینئر امیر مقام نے کہاکظ۔ صوبائی حکومت کا نہ کوئی ترقیاتی ایجنڈا ہے اور نہ ہی صوبے کی ترقی کی کوئی سوچ۔ پتہ نہیں، اس صوبے میں کیا چل رہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا مسلسل قرضوں میں ڈوب رہا ہے اور اگر یہی حالت رہی تودو تین سال میں تین ہزار ارب تک صوبہ مقروض ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ٹھیک نہیں۔ خود وزیر اعلی کے علاقے میں لوگ شام کے بعد گھروں سے نہیں نکل سکتے۔ان حالات میں اپن آپ کو حکمران کہنا گنڈاپور ہو ذیب نہیں دیتا۔امیرمقام نے کہاکہ سوات میں حالت خراب ہیں، پولیس پر متعدد حملے ہوئے اور اب چوری و ڈکیتی بھی ہو رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ اور وزراء کرپشن اور کمیشن کی جنگ لڑرہے ہیں۔جس کی وجہ سے صوبے کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ۔اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں۔تعلیمی اداروں میں آسامیاں خالی ہیں۔ سوات یونیورسٹی میں تنخواہوں کے پیسے نہیں،۔اور کئی یونیورسٹیوں کو بند کیاجارہا ہے اور اب توتعلیمی اداروں کی زمینیں بھی فروخت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے پی کو اب وزیراعلی تخریب کار کہنا چاہیے۔ امیر مقام نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ہاتھ کس نے روکے ہیں کہ وہ امن قائم نہ کرے اور صوبے کی ترقی کے لئے کام نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ کارکردگی میں مقابلہ کریں۔صرف تنقید اور گالیاں دینے سے ترقی نہیں آسکتی۔امیرمقام نے مزید کہاکہ وزیر اعلی کو کیا شوق ہے کہ سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری استعمال کرکے جلسے کروارہے ہیں۔ اگر آپ کو ذیادہ شوق ہے تو وزیرستان اور کم۔از کم اپنے ضلع میں جلسہ کرکے دکھائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ کارکنوں کو بے وقوف بنارہی ہے اور ان کو استعمال کررہی ہے۔امیرمقام نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ کس مقصد کے لئے انقلاب کی بات کی جارہی ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیڈریشن سے بغاوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کبھی طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور کبھی پاکستان توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ان کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔امیرمقام نے کہاکہ سوات اور کے پی کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور آج بھی ہمارا یہ ایمان ہے کہ امن کے لئے کوششیں کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔ہم نے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیکن اگر صوبائی حکومت دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر ہوتی ہے تو پھر مرکزی حکومت عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر تونہیں چھوڑ سکتے ۔
انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے ایجنڈے میں دہشت گردی کی۔کصئہ۔گنجائش نہیں لیکن ہم ان افواہوں کو بھی رد کرتے ہیں کہ اس بار کوئی بھی آئی ڈی پیز نہیں ہوگااور نہ ہی کوئی گھربارچھوڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ خدا کے لئے وزیر اعلیٰ فلمی کردار کو چھوڑ کر عملی طور پر عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔ورنہ ہمارے پاس اس کی چھٹی کرانے کا دوسرا آپشن موجود ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے اینٹی پاکستان ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کینیڈین کے پارلیمنٹ میں بھی زور لگایا کہ ایسی قرارداد پاس کرے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ نہ دے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تیسری دفعہ حکومت آئی مگر عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاگیا لیکن اب عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں اور بہت جلد ان کی سیاست کا باب ختم ہو جائے گا۔