ایکسین واپڈا لوئر دیر سے علاقہ رباط کے عمائدین کے وفد کی ملاقات

Spread the love

لوئر دیر ) ایکسین واپڈا لوئر دیر جبرائیل خان سے علاقہ رباط کے عمائدین کا ایک وفد طفیل احمد صدر یوتھ اصلاحی کمیٹی کی قیادت میں ملا قات کی وفد میں دیدار سید باچا سابق کونسلر، موسی ٰ خان سیکرٹری یوتھ فلاحی کمیٹی، تاج اقبال، اور سلیم خان شامل تھے اس موقع پر وفد نے رباط فیڈر پر بجلی کی نا روا لوڈ شیڈنگ، اور کمپلینٹ سیل نہ ہونے پر عوام کے مشکلات سے اگاہ کیا ایکسین واپڈا لوئر دیر جبرائیل خان نے وفد کو بتایا کہ رباط میں جلد کمپلینٹ آفس قائم کیا جا ئیگا تاکہ عوام کے مشکلات کا بروقت ازالہ ہو انھوں نے کہا کہ ان کا دفتر عوام اور بجلی صارفین کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلا رہیگا انھوں نے وفد کو بتا یا کہ رباط فیڈر پر بجلی صارفین کے زمہ بلوں کی مد میں بقایاجات ہیں اس لئے بجلی صارفین جلد اد جلد اپنے زمہ بقایاجات کو جمع کر ائے تاکہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جا سکے انھوں نے کہا کہ بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کیجائیگی اور بجلی چوروں کے خلاف قانونی کا روائی کیا جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button