لوئیر دیر) سیکریٹری محکمہ خوراک ظریف المانی اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین محمد فواد کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان زیر نگرانی میں ریاض احمداسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اورشبیر احمد خان فوڈ انسپکٹر نے تیمرگرہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف کریانہ سٹورز، آٹا ڈیلرز، فروٹ و سبزی فروشان کے دوکانوں کا معائینہ کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز ا،سرکاری نرخنامے کی عدم دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعلقہ دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانہ موقع پر جرمانہ کیااور مرغ فروش قصائی کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت ایف ائی ار درج کی گئی