اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔

Spread the love

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈریڈ انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 420 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 56,680 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک ایکسچینج میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button