قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جو 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ ہیں ذاتی وجوہات کی بنا پر فرنچائز چھوڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائزز نسیم شاہ کی خدمات کے لیے کوشاں ہیں جب کہ ایک ٹیم نے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں۔