دیر: شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں بائیوٹیکنالوجی اور ماحولیات پر دو روزہ عالمی کانفرنس

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ)

شہید بے نظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل میں بائیوٹیکنالوجی اور انوائرمنٹل ساینسز میں جدیدیت کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد۔

چائنہ، ملائشیاء، پولینڈ،سپین، فلفائن، اور بحرین کے ماہر پروفیسرز شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان سائنس فاونڈیشن، پاکستان اکیڈمی آف ساینسز، پاکستان سائنٹفک اینڈ ٹکنالوجیکل انفارمشن سنٹر کے تعاون سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں ملک بھر کے جامعات سے طلباء فیکلٹی اور محققین شریک ہے۔ ایس بی بی یو شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے انعقاد پر چیف ارگنایزرز ڈاکٹر محمد آصف نواز اور ڈاکٹر الله دتہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس انتہائ اہیمت کا حامل ہے ہر شعبے میں جدیدیت کو مدنظر رکھتے ہوئے چیلنجز پر بحث مباحثہ اور مکمنہ حل کیلئے ماہر محققین کی تجربات، ریسرچ اور تجزیے سامنے لانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید عبدلخالق جان نے اس موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اسکی دور رس نتایج اور موجودہ دور کی جدیدیت سے ہم آہنگی کیلئے اہم پیش رفت قرار دے دیا۔ سپیکرز میں بخت زادہ دانش، ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور سے ڈاکٹر اقبال منیر، عبدالولی خان سے ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر عاقب اقبال، نسٹ اسلام اباد سے ڈاکٹر محمد ارشد، قاید اعظم یونیورسٹی سے ڈاکٹر سہیل یوسف، کامسٹ یونیورسٹی ایبٹ اباد سے ڈاکٹر محمد بلال، پشاور یونیورسٹی سے ڈاکٹر ابرار خان اور پروفیسر ڈاکٹر سرزمین شامل ہے۔

کانفرنس کے پہلے روز سپیکرز نے اپنی تحقیقی مقالے پیش کئے سوالات جوابات کے نشست ہوئے، ملک بھر کے جامعات سے شریک طلباء کے درمیان موضوع سے متعلق زبانی اور پوسٹر کمپٹیشن منعقد ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button