ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ تنہائی کا شکار ہوتے ہیں وہ خیالی کرداروں اور حقیقی زندگی کے پیاروں میں فرق نہیں کر پاتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ کے سائنسی جریدے سیریبرل کورٹیکس میں شائع ہونے والی ایک حالیہ نیورو امیجنگ اسٹڈی اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح تنہائی ٹیلی ویژن شوز سے حقیقی زندگی کے دوستوں اور خیالی کرداروں میں فرق کرنے کے ذہنی عمل کو متاثر کرتی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ تنہائی حقیقی دوستوں اور پسندیدہ افسانوی کرداروں کے درمیان ذہن میں فرق کو دھندلا کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے دونوں کے بارے میں سوچتے وقت لوگوں کو ایک جیسے اعصابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔