ورلڈ بینک کے افسران کا تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کا معائنہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت لوئر سوات ڈاکٹر جان محمد اور ڈاکٹر ظہور الدین ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور ،ایگریکلچر سینئر افسر ساجد خان اور دیگر ورلڈ بینک کے افسران نے سوات کی تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ کبل آفس میں فروٹ گریڈ ینگ یونٹ کا معائنہ کیا اور محکمہ زراعت کی نگرانی میں لگائے گئے پھل دار پودوں کے
باغات کا دورہ کیا اور علاقے کے زمینداروں اور باغبانوں سے مل کر کہا کہ ورلڈ بینک کے طرف سے لگائے گئے باغات سے علاقائی زمینداروں اور باغبانوں کو بھر پور فائدے ملے باغات میں لگائے گئے پودوں میں سے جو خشک یا خراب ہوگئے تھے ان کو دوبارہ لگائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت خیبرپختونخوا اور بلخصوص سوات میں آئیندہ سال بھی باغبانوں کو پودے اور کیڑے مار ادویات کا سلسلہ جاری رہے گا
اس موقع پر ورلڈ بینک کے حکام نے محکمہ زراعت کے افسران اور بالخصوص ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت لوئر سوات ڈاکٹر جان محمد کی کوششوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خصوصی دلچسپی لیے بغیر ہماری یہ کامیابی غیر یقینی تھی.
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button