ٹیکس فراڈ کیس: شکیرا لاکھوں یورو جرمانہ ادا کرنے پر راضی

Spread the love

کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس میں قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے استغاثہ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کو 14.5 ملین یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے الزام میں سپین میں عدالتی کارروائی کا سامنا تھا۔

گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 تک سپین میں اپنی آمدنی پر انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔

گلوکارہ نے مقدمہ عدالت سے باہر طے کیا،

شکیرا نے استغاثہ کے ساتھ سمجھوتے کے تحت الزامات کا اعتراف کرنے اور 7.3 ملین یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

کیس کی پہلی سماعت کے دوران جج نے کہا کہ گلوکار کو 3 سال قید کی سزا سے بچنے کے لیے 7.3 ملین یورو کے ساتھ ساتھ 4.38 ملین یورو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

شکیرا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ قانونی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ ذاتی اور جذباتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button