بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
ٹی ایم اے بٹ خیلہ ملازمین کاتین مہینے سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ بدستور جاری ہے،
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کی یقین دہانی پرملازمین نے یکم دسمبر تک بازار صفائی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین نے تین مہینے تنخواہیں نہ ملنے کی خلاف احتجاج شروع کرکے گزشتہ ایک ہفتہ سے ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ کل پیر کے روز بازار صفائی کا بھی بائیکاٹ کردیا، جس پر اے سی بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے یونین عہدیداروں صدر انور خان، جنرل سیکرٹری محمد غفار وغیرہ سے کامیاب مذاکرات کرکے انہیں یقین دلایا کہ یکم دسمبر تک نہ صرف صوبائی سطح پر فنڈ ریلیز کرنے کی کوشش کریں گے بلکہ مقامی سطح پر بھی بقایاجات وصولی میں انتظامیہ ہر ممکن کردار اد اکریگی تاکہ جاری خسارہ کم ہوسکیں، جس پر یونین عہدیداروں نے یک دسمبر تک صرف بازار صفائی جاری رکھنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ یک دسمبر تک اگر تنخواہیں اد ا نہ ہوئی تو تمام سروسز بند کریں گے۔