مجھے اپنی والدہ کی انڈسٹری سے وابستگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا: رابعہ کلثوم

Spread the love

مجھے اپنی والدہ کی انڈسٹری سے وابستگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور میں خود اس مقام پر پہنچی ہوں:

رابعہ کلثوم ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے ان کی والدہ کی وابستگی ان کے کام نہ آسکی اور وہ محنت سے اس مقام تک پہنچی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

شوبز میں آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ والدہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ کسی سے میری سفارش نہیں کریں گی، میں نے اس پروفیشن کا انتخاب کیا ہے اس لیے مجھے خود محنت کرنی ہے۔

انڈسٹری کے ساتھ میری والدہ کی وابستگی مجھے اس مقام تک پہنچنے میں مدد نہیں دے سکی جہاں میں آج ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری والدہ مجھے فائدہ دیتیں تو میں اپنے کیریئر کا آغاز کسی بڑے چینل اور لیڈ رول سے کرتی لیکن میں نے اپنے سفر کا آغاز سپورٹنگ رول سے کیا اور اب بھی کر رہی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button