لویر دیر: مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love

لویر دیر
ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع دیرپائین میں بھی مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک آباد بلامبٹ میں دیر قامی پاثون کے زیرِ انتظام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم ،شعراء کرام ،ادیب اور صحابیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر ماہرین نے حصول علم کے لیے مادری زبانوں پر عبور کو لازمی قرار دیا اور مادری زبانوں کو نصاب کا حصہ بنانے اور اسے حصول تعلیم کا ذریعہ بنانے پر زور دیا علاوہ ازیں شعراء کرام نے موقع کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیر قومی پاسون کے صدر ملک شاہ نسیم یوسف زئی،عبدالستار خان ،پروفیسر لقمان کیمور،ابراش پاشا،رضوان اللہ شمال اقبال حسین سالار ،افتاب عالم خان،رحمن علی شوگیر،غنی رحمن کاروان،ملک جاوید اقبال، ملک شاہ فیصل ایڈوکیٹ ودیگر نے مادری زبانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی مقررین نے کہا کہ مادری زبان میں حصول علم کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں،جبکہ نصاب میں پشتو کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے تاکہ اگلی نسل مادری زبان کو لکھ پڑھ اور سمجھ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button