دختر سپین کانہ کلاں ڈاکٹر نایاب گل کا شانداراعزاز

پرنسپل ایف جی پی ایس مردان کی صاحبزادی ایم ڈی کیٹ2023 پاس کر کے اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ کی اہل ہوگئیں

Spread the love

ڈاکٹر نایاب گل نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا میں طب کا پیشہ اختیار کر کے گائوں، علاقے اور دکھی انسانیت کی خدمت کروں گی

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی ) پرنسپل ایف جی ای آئی (پی آر سی مردان کینٹ )گل آمین خان کی صاحبزادی ڈاکٹر نایاب گل ایم ڈی کیٹ2023 پاس کر کے اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ کی اہل ہوگئیں۔وہ سپین کانہ کلاں کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ڈاکٹر نایاب گل نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ اعزاز میں نے اپنی شبانہ روز محنت اور والدین کی دعائوں سے حاصل کیا۔انہوں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے قدم بہ قدم ان کی رہنمائی فرمائی۔ ڈاکٹر نایاب گل نے کہا کہ طب کا پیشہ اختیار کر کے گائوں، علاقے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔اللہ مجھے توفیق دے کہ میں ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کر کے اپنے لوگوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کر سکوں۔

 

مزید پڑھیں: دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button