ڈیم فنڈز میں 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد رقم ہے۔ قائم مقام وزیر خزانہ

Spread the love

قائم مقام وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیم فنڈز میں 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

قائم مقام وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں قائم مقام وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ڈیم فنڈ سے متعلق تفصیلات پر تحریری جواب پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ ڈیم فنڈ میں 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے ہیں۔

ایوان میں قائم مقام وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے چیف جسٹس محمد… وزیراعظم نے ڈیم فنڈ کے تحت جمع ہونے والی رقم اور اس کے استعمال کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی 2023 تک 11 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 658 روپے موصول ہو چکے ہیں۔

قائم مقام وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق حکومتی سرمایہ کاری پر 6 ارب 29 کروڑ 59 لاکھ 38 ہزار 962 روپے منافع حاصل ہوئے۔

جس سے فنڈ کی رقم کی مالیت بڑھ کر 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹ سے ابھی تک کوئی رقم نہیں نکلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button