اٹلی کا تاریخی ‘لیننگ ٹاور’ گرنے کا خطرہ، علاقہ خالی کرا لیا گیا۔

Spread the love

اٹلی کا تاریخی ‘لیننگ ٹاور’ کسی بھی وقت گرنے کے خطرے کے پیش نظر علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی دارالحکومت روم سے 375 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اطالوی شہر بولوگنا میں 1000 سال سے زائد پرانا گاریزنڈا ٹاور زیادہ موڑنے کے بعد اچانک گرنے کے خطرے کے پیش نظر سیل کر دیا گیا۔

انتظامیہ نے ٹاور کے ارد گرد کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔ شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹاور کے چاروں طرف ایک فریم بنایا جا رہا ہے، جب کہ 16 فٹ اونچے بیریئر کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے گرنے کی صورت میں ملبہ ڈالا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button