آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے، مہمان کھلاڑی اور معاون عملہ 5 دسمبر کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی، ویڈیو وائرل
آپ کو بتاتے چلیں کہ آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہے، جو میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھیں گے اور کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات کریں گے۔