
لویر دیر )دیر لوئر میں ایک پٹرول پمپ کو سیل کردیاگیا جبکہ سرکاری ریٹ سے تجاوز پر 7 دکانداروں کےخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر دیرلوئر واصل خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے تحصیل تیمرگرہ/ بلامبٹ کا وزٹ کر کے تمام پٹرول پمپس کے ریٹ ،گیج اور کوالٹی اور ڈاکومینٹس چیک کی۔ مذکورہ معیار پر پورا نہ اترنے والے ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ جبکہ باقی کو وارننگ جاری کردی گئی کہ اگراۤئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ مذکورہ معیار پر پورا نہ اترا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔بعد میں قصائیوں کے ریٹ اور صفائی نرخنامے چیک کی اور ہدایات جاری کردی کہ اگر کسی کے صفائی اور نرخنامے میں فرق پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فوڈ انسپکٹر اعظم خان نے مین بازار چکدرہ بازار میں واقع مختلف جنرل سٹورز / غلہ مرچنٹ، نانبائی اور قصائی فروشانوں کے دکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے ، سرکاری ریٹ سے تجاوز پر اور فوڈ گرین لائسنس کی عدم تجدید پر (07) دکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں (ایف ۔آئی ۔ار) درج کئے گئے۔