
بونیر (اے ار عابد سے) دور افتادہ تحصیل چغرزی کے علاقہ غازی بانڈہ کے پہاڑی سلسلہ موتہ خان درہ میں بارات میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے نیچے سینکڑوں فٹ گہری پہاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک مرد ایک خاتون موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت اٹھ باراتی بری طرح زخمی ہوئے۔جان بحق افراد میں مرد کی شناخت قمریش ولد قالود عمر 38 سال اورخاتون کی شناخت مسماۃ بخرواللہ عمر 35 سال کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
جبکہ زخمیوں میں زینب عمر 11سال،مسماۃ (س) عمر 25 سال، مہران عمر 14 سال،اسرار عمر 07 سال،ہنساہ عمر نا معلوم گل زمینہ عمر 70، کاٸنات عمر 12 اورنوید عمر 16 شامل ہیں۔بارات میں شامل باراتیوں اور اس پاس کی ابادی نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ریسکیو اپریشن شروع کی جبکہ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے عوام کی مدد سے جان بحق اور زخمیوں کو نکالا اور ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال ڈگر منتقل کیا۔ھسپتال عملہ نے جانبحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیا اور نعشیں ورثاء کے حوالے کئے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا اور بہتر علاج کے لئے ھسپتال میں داخل کرایا۔ادھر چغرزی عوام اور بونیر علاقہ مشران نے پیش انے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور تیز رفتاری بے احتیاطی کے لئے مشہور چعرزی کے ڈرائیورز سے اپیل کی پے کہ وہ اپنی اور سواریوں کی جان و مال کی خاطر احتیاط سے گاڑیاں چلائیں اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پولیس سے بے احتیاطی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔