سوات: میکے بیٹھی بیوی کو غیرت کے نام پر شوہر نے قتل کردیا، ملزمان گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے منگلور میں شوہر نے بھائی اور سالوں سے مل کر اپنی میکے بیٹھی بیوی کوغیرت کے نام پر گلہ کاٹ کرقتل کردیا اور لاش کو پہاڑی سے گرادیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ منگلور رحیم خان کے مطابق افسوسناک واقعہ بنجوٹ کے بالائی علاقے عالیگے میں پیش آیا ، جہاں پر ملزم محمد اقبال نےاپنے بھائی داؤد اور سالوں امجدعلی اور فیاض علی کے ساتھ مل کر مبینہ طورپر میکے بیٹھی اپنی بیوی چھبیس سالہ مسماۃ (س) کو گھرسے باہر نکال کر گلہ کاٹ کرقتل کردیااوربعدازاں اس کی لاش کو پہاڑی سے گرادی ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منگلوراسپتال منتقل کردی اور چاروں ملزمان کو گرفتا رکرکے ان کے خلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button