واڑی: کرایہ نامے کی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی، سختی سے معائنہ جاری

Spread the love

واڑی(شیخ ابوسعید )
ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، اسسٹنٹ کمشنر واڑی، عبدالقیوم خان نے عوامی شکایات کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے حالیہ جاری شدہ کرایہ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈرائیور جو سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں کر رہے یا اپنی گاڑیوں میں نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں نہیں کر رہے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مذکورہ کارروائی کے دوران، متعدد ڈرائیوروں کو سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا اور انہیں مستقبل میں قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
عوامی شکایات کے ازالے اور حکومتی احکامات کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ مسلسل نگرانی کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ، اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے واڑی بازار میں مختلف جنرل سٹورز اور خوردنی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا، اشیاء کی معیاد ختم ہونے کی جانچ کی، اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے معائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button