سوات(بیورورپورٹ)ضلع سوات میں ” خوشحال خیبر پختونخوا” پروگرام کے تحت صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی
اس سلسلے میں آ ج مینگورہ اور اِس کے آس پاس علاقوں کی صفائی کیلئے مختلف ٹیمیں بھیجی گئیں جن کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی منیر خان حلیمزئی اورڈبلیو ایس ایس سی کے نمائندے نے کی ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا
کہ سوات کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں کو صاف ستھرا رکھنا اُن کا اولین مقصد ہے تاہم انہوں نے عوام اور تاجر برادری کو یہ تاکید کی کہ اپنے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے گھروں اور دکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں بلکہ اَن کو مخصوس جگہوں پرٹھکانے لگائیں۔