لویر دیر)ٹی ایم اے ایمپلائز تیمرگرہ نے اپنے مطالبات کی حق میں ہڑتال کرتے ہوئے میونسپل سروسز کو معطل رکھا
جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا
اس سلسلے میں ٹی ایم اے ایمپلائز تیمرگرہ نے ڈویژنل صدر فیض علی خان،شہاب الدین اورابراہیم خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا
اور دن بھرڈیوٹی سے بائیکاٹ کرکے تمام میونسپل سروسز کو معطل رکھا
جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا
اور ٹی ایم ایز کے دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر فیض علی خان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے اکثر ٹی ایم ایز کو فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مزکورہ ٹی ایم ایز شدید مالی بحران کا شکار ہوگء ہیں اور ملازمین کوگزشتہ کء مہینوں سے تنخواہیوں اور پنشن سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ہم نیآج ٹی ایم ایز ملازمین سے یکجہتی کے طور پر ہڑتال اور احتجاج کیا اور اگر تمام ٹی ایم ایز ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہیں کی گء تو 19دسمبر سے مکمل ہڑتال کی جائے گی۔۔