لویر دیر): خال میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے
جبکہ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر شہریوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی
اس سلسلے میں گزشتہ شب تقریباً دو بجے کے خال برکلے سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت اخونزادہ احسان اللہ کے گھر میں چند مسلح ڈاکوؤں داخل ہوگئے
اور ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا اور گھر موجود ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی ساڑھے چار تولے سونا لوٹ کر مسلح ڈاکوؤں فرار ہوگئے
مسلح ڈاکوؤں فرار ہونے کے وقت گھر کے مالک اخونزادہ احسان اللہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن ڈاکوؤں فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے
ادھر رات کے وقت اخونزادہ احسان اللہ کے گھر ڈکیتی کی اطلاع رشتہ داروں کو ملتے ہی رشتہ دار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے لیکن ڈاکوؤں پہلے ہی سے فرار ہوگئے تھے
ادھر صبح تھانہ خال پولیس کو اطلاع دی گء خال نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے اہم شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ادھر خال برکلے میں مسلح ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر علاقے کے عوام میں سخت تشویش کی دوڑ گئی ہے۔۔۔