تحصیل بلامبٹ اور تیمرگرہ کے کے مشران نے دریائے پنچکوڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریت اور بجری کی سرکاری نیلامی کو مستر د کر دیا

Spread the love

لوئیر دیر) تحصیل بلامبٹ اور تیمرگرہ کے مختلف مواصفات کے مشران نے دریائے پنچکوڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریت اور باجری کی سرکاری نیلامی کو مستر د کرتے ہوئے اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کا اعلان کر دیا

اس سلسلے میں بارون،منجائی،دانوہ،رباط،حاجی اباد،کڈھ،کوٹکے ودیگر علاقوں کے مشران نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر لوئیر دیر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور اے دی سی فنانس کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی

بعد ازں علاقہ مشران نے پیدل مارچ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا

اس موقع پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کے رہنماء ریٹائرڈ بریگیڈئر سعید اللہ،سابق ایکسین جاوید،محمد سلیم ایڈوکیٹ،ملک بختور جان،حضرت علی،ملک علی بخت،عبد اللہ جان،سردار امیر،ملک پرویز و دیگر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ غیر قانونی اور سینہ زوری پر ان کی ملکیت پر قبضہ کرانا چاہتی ہے

دریائے پنچکوڑہ میں ان کی اباد زمینیں ہیں اور اب ضلعی انتظامیہ ان کی زمینوں کی ریت اور باجری وغیرہ سرکاری نیلامی کررہی ہے

انھوں نے کہاکہ وہ جرگہ کی شکل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جان محمد کے ساتھ مذاکرات کے خاطر ان کی دفتر حاضر ہوئے تھے

تاہم ان کی نامناسب رویے نے مایوس کیا اور ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا

انھوں نے واضح کیا کہ دریائے پنچکوڑہ میں ریت اور باجری کی سرکاری نیلامی کو نہیں ہونے دیں گے

اور اسکے خلاف بھر پور مزاحمت کی جائے گی انھوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے نسپاک سروے کو مکمل کرنے دیا جائے اور دریائے پنچکوڑہ کی حدودات کی تعین کیا جائے

بصورت دیگر وہ اپنے حقوق اور زمینوں کو کسی زبردستی چھننے نہیں دیں گے

مشران نے کہاکہ اگر کسی بھی ٹھکیہ دار نے نیلامی میں حصہ لیا اور ریت اور باجری اٹھانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button