اٹلنگ(نمائندہ نوائے دیر)کاٹلنگ! تھانہ جبر کی پولیس گردی، جمال گڑھی کے ندیم خان مشران دیہہ کے ہمراہ کاٹلنگ پریس کلب پہنچ گئے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تھانہ جبر کے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ 70 سال سے یہاں مقیم ہیں۔ پر امن اور شریفانہ زندگی گزار رہے ہیں ۔ تاہم ایک فریق کے ساتھ اراضی پر کیس چل رہا ہے ۔ کیس عدالت میں ہے مگر اس کے باوجود تھانہ جبر ایس ایچ او آئے روز چھاپے مار رہے ہیں۔ زمین کی تقسیم اور قبضہ لینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ہمیں کئی بار گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا گیا ۔ انہوں نے آئی جی پی ، ڈی پی او اور دوسرے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس گردی کا نوٹس لے کر ذمہ دار اور پولیس آفیسر سے پوچھ گچھ کریں اور ہمیں انصاف دلائے ۔ انہوں نے علاقے چھوڑنے اور خود سوزی کی دھمکی دیتے ہوئے اپیل کی کہ چونکہ کیس عدالت میں ہے اور پولیس کاکوئی لینا دینا نہیں بنتا، اس لئے اعلیٰ حکام صورت حال کی ادراک کریں اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔