ڈی پی او سوات کا اقوام متحدہ کی جانب سے وومن رائٹس کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نےمقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کی جانب سے وومن رائٹس کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مذہب اسلام نے جہالت کی تمام روایات کو ٹھکراتے ہوئے عورت کو معاشرے میں ایک معتبر مقام عطا کیا ہے، اسلام نے عورت کو ان تمام حقوق سے نوازا ہے جس کی مثال اس سے پہلے نہ تو کسی معاشرے، تہذیب اور مذہب میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسلام نے معاشرے میں عورت کی حیثیت اور کردار کی اہمیت، افادیت اور طاقت کو اجاگر کرنے کے لیے بطور ماں، بہن، بیوی اور بیٹی عورت پر کئی اہم ذمہ داریاں بھی عائد کی ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button