خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی جانب سے قوم کو یومِ جناح پر مبارکباد
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش (25 دسمبر) کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ یہ دن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کا دن ہے جنہوں نے قوم کی رہنمائی کے لئے اتحاد، ایمان، اور نظم و ضبط کے اصولوں پر زور دیا۔
نگراں وزیر اطلاعات نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظم کے اصولوں پر غور کریں اور خوشحال مستقبل کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں۔
بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے قوم کے نام پیغام میں اس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ جناح کے وژن کو اپناتے ہوئے پاکستان ہر قسم کے چیلنجز پر قابو پا سکتا ہے اور کسی بھی قسم کا سنگ میل عبور کرسکتا ہے۔
بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ شہری ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں جو قومی اتحاد اور جناح کے نظریات کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم جیسے یوم جناح منانے کے لیے متحد ہے ایسے ہی یہ دن ہم سے ایک مضبوط اور ترقی پسند پاکستان کے لئے ملکر بھرپور طریقے سے کام کرنے کے لئے تجدید عہد کا مطالبہ کرتا ہے۔